برائلر مرغی کی قیمت رواں سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ انڈوں کی قیمت پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں برائلر مرغی زندہ 295 روپے کلو اور مرغی کا گوشت 455 روپے کلو کا ہوگیا۔ اس سال پہلی بار مرغی کی قیمت 300 روپے سے نیچے آئی ہے جبکہ یکم جنوری سے اب تک مرغی 350 روپے سے 415 کلو فروخت ہوتی رہی۔
0