0

گوجرانوالہ میں 2 فلسطینی طالب علموں پر تیز دھار آلے سے حملہ

گوجرانوالہ:تھانہ اروپ کے علاقے میں زیر تعلیم دو فلسطینی طلباء کو مسلح افرادنے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ اروپ کے علاقہ میں زیر تعلیم دو غیرملکی طالبعلوں کو مسلح افراد نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے زخمی کردیا متاثرہ طالبعلموں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ طالبعلم خلدون اور عبدالکریم گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ہیں اور ایک پرائیویٹ عمارت میں رہائش پذیر ہیں اسی عمارت میں دیگر نوجوان بھی رہائش پذیر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں