لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم انتہائی خوشگوار
لاہور : لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، چند دنوں سے ہونے والی بارش کی وجہ سے موسم میں نمایاں تبدیلی آگئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں علی الصبح سے ہی گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، گڑھی شاہو، مال روڈ، گلبرگ، گلشن راوی سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے۔
لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں فیصل آباد، چنیوٹ، ساہیوال، شیخوپورہ، قصور، کاہنہ، اوکاڑہ، بصیرپور، پتوکی، رینالہ خورد میں بادل برس پڑے جبکہ بھوآنہ، شرقپور، لالیاں اور دیگر شہروں میں بھی بارش نے موسم سرما کی نوید سنا دی ہے