0

تحریک لبیک پاکستان حلقہ پی پی 44 کے یوسی کے امیر و ناظمین کی نیشنل پریس کلب ہیڈ مرالہ میں اہم پریس کانفرنس

سیالکوٹ ( بیورو رپورٹ ) تحریک لبیک پاکستان سیالکوٹ حلقہ پی پی 44 کے یونین کونسل کے امیر و ناظمین کی فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے نیشنل پریس کلب ہیڈ مرالہ میں اہم پریس کانفرنس، پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلقہ پی پی 44 کے امیر و ناظمین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ فلسطینی مجاہدین کی جانب سے اسرائیل کے حملوں کا بھرپور منہ توڑ جواب دینا یہ بات واضح کرتا ہے کہ مسلمانوں میں جذبہ جہاد پھر سے زندہ ہو گیا ہے۔ اسرائیل نے قدس کی سرزمین پر اپنی ناپاک ریاست قائم کرکے مسلمانان عالم کے سینے میں جو خنجر گھونپا تھا اب انشاء اللہ وہی خنجر نکال کر اس ناپاک ریاست کا خاتمہ کیا جائے گا۔ہم اپنے قائد امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی کی ہر کال پر لبیک کہتے ہیں۔ جیسا ہمارے قائدین نے کہاہے کہ اگر حکومت پاکستان ہمیں فلسطین میں جہاد کرنے کے لیے اجازت دے تو ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ہر ساتھ ہر لحاظ سے ان ساتھ جہاد میں شریک ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی مجاہدین کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کے اجلاس کا اعلان اس بات کی عکاسی کر رہا ہے کہ یہ ادارے صرف طاقتور کا ساتھ دینے کے لئے بنائے گئے ہیں۔ اب وقت آپہنچا ہے کہ دنیا بھر کے تمام مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ فلسطینی مسلمانوں کی بھرپور مالی امداد کریں اور اپنی افواج کو فلسطین بھیجیں تاکہ کفار کو پتہ چل سکے کہ مسلم متحد ہوچکے ہیں۔ قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی حفاظت کرنا تمام مسلمانوں لازم ہے۔

تحریک لبیک پاکستان حلقہ پی پی 44 کے یوسی کے امیر و ناظمین کی نیشنل پریس کلب ہیڈ مرالہ میں اہم پریس کانفرنس کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں