0

فرخ حبیب نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان

لاہور: فرخ حبیب نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں اور استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

فرخ حبیب کا استحکام پاکستان پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی واقعہ، چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں کی مسلسل ذہن سازی کی، 9 مئی کے افسوس ناک واقعات کے بعد ہم گھروں سے دور تھے، حالات کے تسلسل اور جذبات کی وجہ سے میں بہت آگے نکل گیا تھا، پر امن سیاست کے بجائے تشد کاراستہ اختیار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتاری نہیں دینا چاہتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی نے تدبر اور ذمے داری کا مظاہرہ نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس کوئی ہائی مورل گراؤند نہیں ہے، القادر یونیورسٹی کے معاملے کو کابینہ سے بند لفافے میں ہی منظور کرالیا۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں ہم نے نواز شریف اور زرداری پر بہت تنقید کی تھی، ہمیں بعد میں پتہ چلا توشہ خانہ سے تو چیئرمین پی ٹی آئی نے خود بھی فائدہ اٹھایا، توشہ خانہ کے ناقابل دفاع معاملے پر ہمیں میڈیا پر دفاع کرنے کا کہا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے قابل لوگوں کو ٹشو کی طرح استعمال کرکے پھینک دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں